اشتعال انگیزتقاریر:مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

0
189

لاہور(طلوع نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے اشتعال انگیزتقاریر کرنے کے مقدمے میںجاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔بعدازاں سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزہب نے کہا ہے کہ ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بنائیں گے جس کے بعد پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پردہشت گردی کے مقدمات بناتے رہے، خود 9 مئی کو ریاست پر حملہ آور ہوئے، دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا، 190 ملین پاؤنڈز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، دوسروں کو چور کہنے والے نے 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے کو حساب دینا ہوگا، کیا 9 مئی کو نواز شریف آپ کے رہنماؤں کو ہدایات دے رہے تھے؟ 190 ملین پاؤنڈ ملکی خزانے میں آنے تھے عدالتی اکاؤنٹ میں نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے پیسوں کو امانت سمجھ کر خرچ کیا، نوازشریف نے ملکی ترقی میں اضافہ کیا، لہٰذا انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا ئیں گے جس کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔اسی موقع پرمیاں جاید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے، دنیامیں ہمارا جوامیج بن گیا ہے کیا وہ ختم ہو سکے گا، آج جس کیس میں پیش ہوئے وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ جو آئین و قانون کی بات کرتے تھے ان پر مقدمات بنائے گئے، ہمارے لیے قانون، انصاف کے تقاضے اور جب کہ اُن کیلئے اور ہیں، لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی، رات 8 بجے کہتا تھا حاضری کا موڈ نہیں۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا