جھوٹے مقدمات کی حقیقت سامنے آگئی، مریم اورنگزیب

0
183

لاہور(طلوع نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ الحمدللّٰہ، نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں۔جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آگئی۔

مریم اورنگزیب کاعدالتی فیصلے کے ردعمل میں کہنا تھا کہ جھوٹے مقدموں میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے اور ان گزرے سالوں میں ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔

سابق وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔ ان شاء اللّٰہ نواز شریف نوجوانوں کو روزگار، مہنگائی میں کمی کے ساتھ سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا