سراج الحق کے این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع

0
337

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول آنے کے بعد شکوک و شبہات بھی ختم ہوگئے، کچھ لوگ ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے تھے۔ سراج الحق نے کہا ان لوگوں کو الیکشن میں شکست نظر آتی تھی۔ جن کے مقدمات عدالتوں میں ہے ان کے ساتھ انصاف اور عدل کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا