اسلام آباد (طلوع نیوز) سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس میں بے قاعدگیوں پر چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے،دستیاب خط کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے 31 مئی 2023 کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی تھی۔وزارت داخلہ نے ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ترقیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے ،اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کو اس معاملہ پر مزید ایکشن لے کر کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس نے 31 مئی 2023 کو 7 افسران کو ترقیاں دی تھی ان میں سے افسران کو سیکیورٹی ڈویژن ،ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی اور دیگر اہم جگہوں پر تعیناتیاں کی ہے۔





