لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں2خواتین اور 2بچوں سمیت8افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 4مرد،2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آ سکیں گی