عمران ہاشمی کی ساڑھے 41 کروڑ کی لگژری گاڑی کے چرچے

0
380

بالی ووڈ فلم اسٹارز کا نئی گاڑیاں خرید کر انکا سوشل میڈیا پر چرچا کرنا ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ کچھ روز قبل اداکار شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا راجپوت نے لگژری کار خریدی جس کے ساتھ انکی تصویر بھی سامنے آئی۔ یہی نہیں بلکہ شردھا کپور کی جانب سے خریدی گئی 4 کروڑ روپے (بھارتی روپے) مالیت کی گاڑی نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اسی فہرست میں نیا اضافہ اداکار عمران ہاشمی کا ہے، لیکن انکی خریدی گئی گاڑی کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے۔ اسٹار اداکار نے نامور آٹوموبائل برانڈ رولز رائس کی گھوسٹ بلیک بیچ گاڑی خریدی ہے۔ اس گاڑی سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اسکی مالیت سوا بارہ کروڑ بھارتی روپے (تقریبا 41 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رولز رائس کی گھوسٹ بلیک بیج بھارت میں موجود مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا