راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ چھین کر نامعلوم شخص فرار ہو گیا

0
248

نامعلوم شخص سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کا پارٹی ٹکٹ چھین کر فرار ہوگیا۔ راول پنڈی میں این اے 55 کے آر او احد ڈوگر کے اسٹاف سے فائل چھین کر مشکوک شخص فرار ہوا۔ وکیل احمد راجہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے مکمل فائل آر او احد ڈوگر کے اسٹاف ممبر وحید کو جمع کروائی ۔ آر او این اے 55 احد ڈوگر کے آفس میں وحید نامی اسٹاف ممبر موجود تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں نامعلوم شخص پارٹی ٹکٹ لے کر فرار ہوا ۔۔ مبینہ مشکوک شخص کو روک لیا گیا تھا مگر کچھ دیگر نامعلوم افراد اسکو چھڑا کر لے گئے ۔ مشکوک شخص کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا