پی ٹی آئی کیخلاف کھلی پری پول دھاندلی عروج پر ہے،مائیکل کوگلمین

0
318

واشنگٹن :امریکہ کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا سے متعلق ماہر مائیکل کوگلمین نے پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کھلی پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے فورا بعد ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ پی ٹی آئی رہنما جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے انتخابی امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کی آن لائن ریلیوں اور فنڈ جمع کرنے پر پابندی ہے، پی ٹی آئی کے سب سے بڑے مخالف کے قانونی مسائل ختم ہو گئے ہیں، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے حامی سمجھے جانے والے جج استعفے دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کے استعمال کی اجازت نہیں مل رہی۔ یہ ڈھکی چھپی نہیں، کھلی پری پول دھاندلی ہے۔میرا کہنا یہ تھا کہ 2018 میں پری الیکشن دھاندلی ہوئی تھی لیکن اس سطح کی نہیں جو آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہی ہے۔کوگلمین کی اس تصحیح کا پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا