سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے: نگراں وزیر عمر سیف

0
305

نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ادارے سست ہیں، پالیسیوں کا تسلسل نہیں، ہمیں نظام میں بنیادی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ایس آئی ایف سی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔نگراں وزیرِ آئی ٹی نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی میں پالیسیوں کا تسلسل اور ایک ایجنڈا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پالیسی اصلاحات کی ذمے داری پوری کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا