پاک ایران کشیدگی، دونوں فریقین تحمل سے کام لیں، ترکیہ

0
330

پیر کے روز ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ر رکھتے ہوئے ترکیہ نے دونوں فریق سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین کے بعد اب ترکیہ نے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان بگڑتی صورتحال پر رد عمل دیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتا۔ ایران، عراق اور پاکستان کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دنیا کے اہم ممالک ہیں۔ امید ہے پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا