پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

0
328

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاک ایران جاری کشیدگی کے تناظر میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو مسقط کے روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی ایرلائنز بھی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے لیے ایرانی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کررہی ہیں، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول تمام غیر ملکی اور ملکی ایئرلائنز کی محفوظ فضائی راستے کے لیے رہنمائی کر رہا ہے۔ سی اے اے کے ذرائع کے مطابق یورپی ملکوں، ترکیہ سمیت مغربی ممالک کی پاکستان آنے والی پروازیں بھی ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا