مفتاح کا استعفی نواز شریف کے سپرد

0
496

اسلام آباد ( طلوع نیوز): وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا،

دوران اجلاس مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی محمد نوازشریف کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی‘۔
نوازشریف نے مستعفی ہونے پر مفتاح اسماعیل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں، جو قابل تعریف ہے‘۔

نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا جبکہ انہیں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان واپس بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،

اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی ہے، ملک کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ کی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اور نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، مٹینگ میں مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے، انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ کل پاکستان روانہ ہورہا ہوں، منگل کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، بدھ کو وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا‘۔

حکومت کے پاس آپشن تھا کہ مفتاح اسماعیل کے فوراً بعد اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا جائے کیونکہ وہ منتخب سینیٹر ہیں اور وطن واپسی پر سینٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے اور پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا