مچھ میں بلوچ لریشن فرنٹ کا حملہ ناکام، 7 اہلکار شہید 6 فوجی ہیلی کاپٹروں کی پرواز

0
417

مچھ: سورس رپورٹ کے مطابق جیل پردہشت گردوں کا ایمبش حملہ راکٹ لانچرز کے فائراورفائرنگ کے نتیجے میں مچھ جیل کے مین دروازہ اور باؤنڈری وال کو نقصان پہنچا، جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی

نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچھ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے پسپا کر دیا ہے سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں جسکے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئیے گھات لگا رکھی تھی دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے سیکورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے ان کا پیچھا کررہی ہیں نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر ہندوستان اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈا کو شکست دی ہے

تاہم اطلاعات کے مطابق بولان کے شہر مچھ میں یک بعد 15 راکٹ فائرہوئے ہیں جن سے کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے البتہ شہر کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے ہیں راکٹ اور فائرنگ سے مچھ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا اور عوام میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے علاوہ ازیں بعض غیر مصدقہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ جنگجو کمانڈنت کے دفتر میں گھس گئے ہیں اور ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا ہے اور پنجرہ پل کے قریب قومی شاہراہ کو مسلح افراد نے بلاک کیا ہوا ہے گرگوت سے اطلاع ملی ہے کہ ایس ایچ او روف جمالی کے بھائی کو اغوا کر لیا گیاہے دوسری طرف آوران اور بی ایل اے میں شدید جھڑہیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکارشہید ہوئے ہیں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جیکب آباد چھاونی سے 6 فوجی ہیلی کاپٹربولان روانہ ہو چکے ہیں علاوہ ازیں بلوچ لبریشن کی ترجمان جینند بلوچ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مجیداور فتح گروپ نے آپریشن شروع کیا ہے لہذا عوام گھروں سے نہ نکلیں اور سفر سے گریز کریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا