مجھے دھوکے سے بنی گالہ لایا گیا بھلے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں ، اہلیہ عمران خان

0
322

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں رہنے سے کوئی ڈر نہیں۔ نہ کوئی ڈیل چاہیے، جس نے جو بھی ڈیل کرنی ہے وہ عمران خان سے بات کرے۔ مجھے پتا ہی نہیں تھا یہ مجھے کہاں لے جارہے ہیں، پہلے کہا گیا ریسٹ ہاؤس لے جا رہے ہیں، پھر پتا چلا کہ یہ تو بنی گالا لا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات واضح کردوں مجھے جیل میں رہنے سے کوئی ڈر نہیں۔ نہ کوئی ڈیل چاہیے، جس نے جو بھی ڈیل کرنی ہے وہ عمران خان سے بات کرے۔ ‏اللہ کو منافقت اور شیطان پسند نہیں، ‏صرف پردے اور داڑھی میں ایمان نہیں ہوتا۔ ‏مسلمان ہوں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اڈیالہ جیل میں رہنے کے لیے بضد تھی۔ ‏مجھے کہا گیا کہ آپ کو سملی ڈیم ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا ہے۔ ‏پھر مجھے دھوکے سے رات گئے بنی گالا منتقل کر دیا گیا۔ ‏ابھی بھی اڈیالہ جیل رہنا چاہتی ہوں۔بھلے ابھی میرے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹئفیکیشن منسوخ کریں اور مجھے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں، ‏میری گرفتاری سے سب پریشان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏مجھے دھوکے سے بنی گالا لایا گیا تا کہ پراپیگنڈا کرسکیں ۔ ‏میں بہادر ہوں خود گرفتاری دی۔ ‏کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نا کروں گی۔ ‏مجھے ڈیل کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ‏میں نے جواب دیا کہ عمران خان سے برائے راست بات کریں۔میں نے ڈیل کی نا کبھی کروں گی، بہادری سے یہ وقت کاٹنے کیلئے تیار ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا