راولپنڈی: مغل سرائے کے قریب واقع راجہ بازارراوالپنڈی میں آگ لگنے سے 8 سے زائد دکانیں جل گئیں آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا ہے، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ریکسیو حکام کے مطابق بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا






