راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو مبارک، جمہوری قوتوں کی نمائندہ متحد حکومت قومی مقصد بہتر طریقے سے پیش کرے گی، انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں، آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سید عاصم منیر نے سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ عوام کی حق رائے دہی کے لیے آزادانہ شرکت اور جمہوریت کے لئے ان کے عزم کا ثبوت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت اور اہلکار زیادہ تعریف کے مستحق ہیں، قومی میڈیا، سول ، سول انتظامیہ اورعدلیہ نے انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔۔انہوں نے کہا کہ پولرائزیشن اور انتشار 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے، انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے






