قومی اسمبلی کے امیدوارمحسن داوڑپولیس فائرنگ سے زخمی

0
244

میران شاہ: سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پراحتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے فائرنگ سے اپنے تین ساتھیوں سمیت ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ پر موقف اپنایا ہے کہ احتجاج کے دوران ان کے ساتھیوں نے آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی۔ پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔ پرتشدد احتجاج اور آرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات اور امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

واضع رہے کہ عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج تاحال جاری نہیں ہوئے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے محسن داوڑ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور سپریم کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے دھاندلی کے خلاف قانونی احتجاج پر فائرنگ کی گئی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان اِس کا نوٹس لے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا