صحرائے موجاوی میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، بینک سی ای او سمیت چھ ہلاک

0
320

نائجیریا کے ایک بڑے بینک کے سی ای او ہربرٹ وگوے، کیلیفورنیا کے صحرائے موجاوی میں جمعہ کی رات ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے ایک تھے۔ ایکسیس بینک گروپ کی قیادت کرنے والے وگوے کی موت کی تصدیق نائیجیریا کے حکام نے سوشل میڈیا پر کی ہیلی کاپٹر میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نگوزئی اوکانجو لیویلا،وگ وے کی بیوی اور بیٹا بھی سوارتھے۔ یہ حادثہ کیلیفورنیا کے نیپٹن کے قریب جمعہ کو مقامی وقت رات 10 بجے کے قریب پیش آیا، جائے حادثہ کیلیفورنیا-نیواڈا کی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔ ہیلی کاپٹر تقریباً 8:45 بجے پام اسپرنگس ایئرپورٹ سے بولڈر سٹی، نیواڈا جا نے کیلئے نکلا تھا، جو لاس ویگاس کے قریب ہے۔ حادثے کے وقت علاقے میں بارش اور برفباری کے موسم کی اطلاع ملی۔

متعدد امریکی ایجنسیاں حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیں، جن میں سان برنارڈینو کاؤنٹی شیرف کا محکمہ،FAA اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کرے گاFAA نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کوبتایا کہ این ٹی ایس بی تحقیقات کا انچارج ہو گا اور کوئی بھی اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔’ ایک بیان میںایڈو ریاست کے گورنر اوباسیکی نے کہا کہ وہ X ہفتہ کو وگ وے کی موت پر ‘انتہائی صدمے سے دوچار ہیں۔ اوباسیکی نے لکھا، ‘المناک واقعہ دردناک اور دل کو ہلا دینے والا ہے، اور ہم اس گہرے مشکل وقت میں خدا کی دائمی تسلی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ویگوے نائیجیریا کے مالیاتی شعبے میں ایک عظیم شخص تھا، جس کی وجہ سے Access Bank ایک بین الاقوامی برانڈ بن گیا جس نے نائیجیریا کو فرسٹ کلاس مالیاتی خدمات کے عالمی نقشے پر رکھا،’ انہوں نے مزید کہا۔ ‘میں وگوے فیملی، اوگن بنجو فیملی، ایکسیس بینک ہولڈنگ، نائیجیریا سٹاک ایکسچینج، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا