واشنگٹن :چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی مائیکل مک کال نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد دیتا ہوں امریکا پاکستانی عوام کے جمہوری حکومت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں کسی قسم کے بھی فراڈ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں آزاد اور شفاف الیکشن بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، انتخابات میں کرپشن یا فراڈ کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ اور اس میں ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔تا کہ ایسی جمہوری منتخب حکومت قائم ہو جو قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو






