عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا جو کسی اور کی جھولی میں ڈالا جارہا ہے، ایمل ولی خان

0
334

چارسدہ:عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکے صدر اور سابقہ امیدوار این اے 25 ایمل ولی خان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ ڈالا گیا لیکن وہی مینڈیٹ کسی اور کے جھولی میں جائیگا ولی باغ چارسدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ھم پر پارلیمان کا راستہ روکا جا رہا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار یہ عمل ہو چکا ہے عوام کے خدمت کیلئے ہمیں پارلیمان کی ضرورت نہیں عوامی خدمت بغیر پارلیمان کے احسن طریقے سے نبھاؤں گا

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ووٹرز پر فخر ہے تقریباً 70 ہزار کے قریب ووٹ کا تخفہ دیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران غیر بھی کہتے تھے کہ کہ اس بار ایمل ولی کو حقوقِ کے آواز کیلئے اسمبلی پہنچانا ہے اور اسکے لئے ہر یونین کونسل کے جوان طبقہ بھی میرے ساتھ کھڑا تھا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 8 فروری کو عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ ڈالا گیا لیکن وہی مینڈیٹ کسی اور کے جھولی میں جائیگا اور سب سے بڑا خطرہ 18 ویں ترمیم اور خیبر پختونخواہ کے وسائل کو ہو گا جسکا نقصان عوام کو ہو گا انہوں نے کہا کہ میں ہر موقع پر اپنے کارکن کیلئے کھڑا رہونگا اور کھبی بھی مایوس نہیں ہونگا نہ کسی پارٹی عہدہ سے علیحدگی اختیار کرونگاقومی وطن پارٹی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے ایمل ولی خان نے کہا کہ ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ غلط عمل تھا اور غیر موزوں وقت میں یہ عمل کیا گیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا