فاروق ستار،مصطفی کمال، قادرپٹیل اور دیگر کی کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج

0
337

کراچی: تحریک انصاف کے آزاد امیواروں نے فارم 45 کی بنیاد پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار، مصطفی کمال،حفیظ الدین اور پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر پٹیل کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ آزاد امیدوار دوا خان صابر، آفتاب جہانگیر، عطا اللہ اور شجاعت علی ایڈووکیٹ نے کورٹ سے رجوع کیا ہے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 45 کے آزاد امیدوار جیت چکے تھے لیکن رزلٹ چینج کردیئے گئے ہیں

جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ جنید مکاتی نے پی ایس 104 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے،اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد دانیال کامیاب ہوئے تھے۔پی ایس 124 سے جماعت اسلامی نے ایم کیوایم کے عبدالباسط کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔ محمد اکبر نے پی ایس 123 سے ایم کیوایم کے عبدالوسیم کی کامیابی چیلنج کی۔ نصرت اللہ نے پی ایس 126 سے انتخابی نتائج کو چیلنج کیاہے، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد افتخار عالم کامیاب ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا