حلیم عادل شیخ کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی گئی

0
313

کراچی : پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے سندھ ہائیکورٹ نے روک دیا،اور3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ نے کہا کہ 2 نومبر 2023 کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں، پہلے بھی عدالتی کی اجازت کے بغیر درخواست گزار کے والد کو گرفتار کرنے سےروکا تھا۔۔حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ عدالت 3 بار حلیم عادل کو نئے مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے،

ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کرتے ہیں کسی دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، حلیم عادل شیخ کے خلاف اے ٹی سی میں 2 مقدمات درج ہیں، حلیم عادل شیخ کی مقدمات میں ضمانت ہوچکی تھی انہیں پھر گرفتار کرلیا گیا۔ وکیل نے مزید کہا کہ پولیس اس حد تک چلے جائے گی سوچ بھی نہیں سکتے، جس کو دل چاہتا ہے گرفتار کرلیتے ہیں جس کو چاہتے ہیں لاپتہ کردیتے ہیں، آرٹیکل 9 اور 10 کہاں گیا، عوام کو تحفظ کون دے گا؟ عدالتی احکامات کا مذاق اڑا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا