اسرائیل کی رفح پربمباری، 164 فلسطینی شہید، 3 یرغمالی ہلاک ،یورپی یونین شدید برہم

0
205

غزہ : اسرائیلی فوج کی غزہ میں رفح پروحشیانہ بمباری سے مزید 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔ حماس کے مطابق حملوں میں 3 یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ خان یونس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کرکے 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیاہے۔۔

یورپی یونین نے امریکا اور دیگر ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔ برطانیہ نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے؟رفح آنے والے فلسطینی پہلے ہی 5،6 بار دربدر ہوچکے ہیں لہذا رفح کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے امریکا اور دیگر ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔نیدرلینڈ کی عدالت نے بھی حکومت کو اسرائیل کو جنگی طیارے ایف-35کے پرزے فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج سے جھڑپیں ہوئیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 اسرائیلی فوجی مارنے کادعوی کیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا