چھ ہفتوں کیلئے غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی صدر

0
379

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور اردن کے شاہ عبداللہ میں ملاقات ہوئی ہے دونوں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ دوئم کا مذاکرات کے لیے امریکی صدر نے خیر مقدم کیا، یرغمالیوں کی رہائی اورسرحدی شہر رفح میں ایک ممکنہ اسرائیلی حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش پر گفتگوکی۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غزہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے بڑی تعداد بے گناہ شہریوں اور بچوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ ہفتوں کی جنگ بندی معاہدے کے لیے کام جاری ہے، اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکہ پر مستقل جنگ بندی کیلئے زوردیا صدر جوبائیڈن نے کہاکہ وہ غزہ میں چھ ہفتوں کیلئے جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں ۔اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو 13 لاکھ لو گوں کی پناہ گاہ رفح پراس وقت تک حملہ نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس وہاں موجود عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو۔ بائیڈن نے کہا کہ معاہدے کے اہم موضوعات میز پر ہیں اگرچہ ان میں ابھی خلا باقی ہیں۔ امریکہ کسی معاہدے کو طے کرانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا،

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا