مک مکا،زرداری صدر،شہبازشریف وزیراعظم،مریم نوازوزیراعلیٰ،پی پی ایم کیو ایم چوہدری راضی

0
297

اسلام آباد : اسلام آباد میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر حکومت سازی پر مشاورت کے لئے اہم سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی آئی پی پی کے رہنما علیم خان باپ(پارٹی) کے رہنما صادق سنجرانی نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر حکومت بنائیں گے۔مفاہمت کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی دعوت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی مفاہمت کے اس عمل کا حصہ بنے،

ہر سیاسی طاقت مفاہمت کے عمل کا حصہ بنے، ہم سے بات کرے۔ ہم چاہتے ہیں معاشی، دفاعی ایجنڈا اور دیگر یکساں چیزیں لے کر ہم ساتھ چلیں اور ہم نوازشریف اور دوسرے دوستوں کو ہم کامیاب کرائیں تاکہ پاکستان اور اس کے عوام کو کامیاب کرا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ کتنا قرض چڑھ چکا ہے اور ہمیں آنے والے وقتوں میں قرض کی کتنی قسطیں دینی ہیں، ہر چیز پر نظر رکھتے ہوئے ہیں پاکستان کو مشکلوں سے نکالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت، دہشت گردی یا مفاہمت سمیت پاکستان میں جو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، ان کا حل نکالیں گے۔ چاہتے ہیں مصالحت کے عمل میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، ہماری نظریاتی مخالفتیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا ہو گا، الیکشن میں مخالفتیں ہوتی ہیں لیکن مل کر آگے چلنا ہو گا۔ زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا دیا۔ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کا پہلے بھی ساتھ دیا تھا اب بھی دیں گے، ہم سب پاکستان کو بہتر صورتحال کی جانب لے جائیں گے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم میاں صاحب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معاشی ایجنڈا اہم ہے ۔سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ مرحلہ ختم ہوچکا، اب پارلیمان وجود میں آنے والی ہے، معیشت کواپنے پاوں پرکھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلی کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔وزیرکہنا تھاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہمارے امیدوار نوازشریف ہیں، ان سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں۔ہمیں مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے

نوازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کیلئے ج پارٹی صدر شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کیلئے مریم نوازشریف کو نامزد کردیا۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پارٹی قائد محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گےشہبازشریف ،وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نوازشریف کو نامزد کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا