ماسکو(طلوع نیوز)روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے20ہزار 571 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسزکی تعداد بڑھ کر 21184513 سے تجاوز کرگئی۔
روسی سرکاری نگرانی اور رسپانس سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے106 نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 388097 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20385431 ہو گئی جنہیں ملک کے مختلف ہسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے