کیف(طلوع نیوز)یوکرین کے مشرقی علاقے دونیتسک سے مزید اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ یوکرین کے مشرقی علاقے دونیتسک کے گورنر پاولو کیریلینکو کا کہنا ہے کہ لائمن میں دو مقامات پر اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس شہر کو رواں ماہ کے اوائل میں یوکرینی فورسز نے آزاد کرایا تھا
۔گورنر نے بتایا کہ کہ ایک مقام پر تقریبا 200 انفرادی قبروں کے علاوہ دوسری اجتماعی قبریں دریافت ہوئے ہیں جن میں دفن کیے جانے والوں کی تعداد سے متعلق چھان بین کی جارہی ہے۔ اس سے قبل خارکیف کے ایزیوم شہر کو ستمبر میں روسی افواج کے قبضے سے واپس لینے کے بعد، اسی طرح کی ایک اجتماعی قبر ملی تھی جہاں سے 400 سے زائد لاشیں نکالی گئی تھیں۔