آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
انیس فروری کو افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کراچی میں ہوگا جبکہ 24تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی۔
سب سے اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں 5اور 6مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ 9مارچ کو فیصلہ کن معرکے کی میزبانی لاہور کرے گا۔
بھارت نے ایونٹ میں شرکت کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے






