ٹیم کی ذمہ داری غیر ملکی کوچز کے سپرد

0
202
ٹیم کی ذمہ داری غیر ملکی کوچز کے سپرد, PHOTO PCB
ٹیم کی ذمہ داری غیر ملکی کوچز کے سپرد, PHOTO PCB

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئےکہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا جس پر محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔
اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی، پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔

چیئرمین محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئےکہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا