امریکا یوکرائین کوروس سے لڑنے کےلئے جنگی جہاز دےگا

0
236

امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختصر لیکن سخت الفاظ میں فوجی اتحاد کو “پہلے سے زیادہ طاقتور” قرار دیا اور کہا کہ امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کرے گا۔

یہ اعلان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل سے بچوں کے اسپتال کو مسمار کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق پیر کو ہوئے حملوں میں تقریباً 43 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ روس نے حملے کی ذمے داری سے انکار کیا ہے۔

امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کرے گا

روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 5 نئے اسٹریٹجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا