چینی ٹیلی کام انجینئرز نے 6 جی کمیونیکیشن اور انٹیلیجنٹ انضمام کے لیے دنیا کا پہلا فیلڈ ٹیسٹ نیٹ ورک تیار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجرباتی نیٹ ورک سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسیمنٹک کمیونیکیشن موجودہ 4جی انفراسٹرکچر پر 6جی کی ٹرانسمیشن صلاحیت حاصل کرسکتی ہے۔
بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کی ٹیم نے گزشتہ روز ہونے والے ایک سیمینار میں اپنے اس تجرباتی نیٹ ورک کی تفصیلات پیش کیں۔
ٹیم کے مطابق نیٹ ورک نے صلاحیت، کوریج اور کارکردگی سمیت اہم مواصلاتی میٹرکس میں قابل ذکر 10 گنا بہتری حاصل کی ہے۔
ٹیم کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو تحقیقی اداروں کو تحقیق اور 6 جی جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی ابتدائی مرحلے میں تصدیق میں سہولت فراہم کرتا ہے۔