عالمی نمبر 3 اسپین کے 21 سالہ کارلوس الکاراز نے عالمی نمبر 2 سربیا کے نواک جوکووچ کو ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں مسلسل دوسری مرتبہ شکست دے دی۔
لندن میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپیئن کارلوس الکاراز نے سربیئن ٹینس اسٹار اور 7 بار کے وملبڈن چیمپئن نواک جوکووچ کو مسلسل دوسرے سال شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا۔
کارلوس الکاراز اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے نواک جوکووچ کو 2-6 ، 2-6 اور 6-7 سے ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔
سیمی فائنل مقابلوں میں کارلوس الکاریز نے میدواڈیو جبکہ نواک جوکووچ نے اطالوی ٹینس اسٹار لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا۔
واضح رہے رواں برس ومبلڈن مینز سنگلز فائنل کی ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 27 لاکھ 75 ہزار 970 پاکستانی روپے تھی۔ منتظمین کی جانب سے فائنل کے فاتح کے لیے 265 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔






