یوکرین کا خیرسون پر میزائل حملہ میں 4 افراد ہلاک

0
463

ماسکو: (نیوز ڈیسک) روس نے خیرسون پر حال ہی میں قبضہ کیا تھا اور روس کی جانب سے متنازع ریفرنڈم کرایا گیا اور بعد میں یوکرین کے شہر خیرسون کو روس میں ضم کیا گیا عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں روس سے انضمام شدہ یوکرین کے شہر خیرسون میں ایک میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔یوکرین کے 4 علاقوں میں سے ایک خیرسوں میں فوج کشی کے خلاف مزاحمت جاری ہے جس کے باعث صدر پوٹن نے ان علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کیا تھا۔ روسی اہلکاروں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ یوکرینی فوج نے دریائے دنیپرو کے پل کو پار کرنے واے شہریوں پر کیا۔یوکرین نے اپنے چار علاقوں کے روس کے ساتھ جبری الحاق کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرزمین واپس لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یوکرینی فوج نے ان علاقوں میں روسی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ روسی فوج اور ان کے حمایت یافتہ باغیوں نے شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر نفری اور گشت بڑھادیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا