وکی کوشل کی پسندیدہ اداکارہ کترینا کیف نہیں تو پھر کون ہے؟

0
225

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینا کیف کو نہیں بلکہ کیارا ایڈوانی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وکی کوشل نے فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تشہیر کے دوران فلم ’گووندا نام میرا‘ کی ساتھی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیار ایڈوانی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، کیارا ان اداکاراؤں میں ہیں جن کے ساتھ میں بار بار کام کرنا پسند کروں گا۔
وکی کوشل نے کہا کہ مجھے کیارا کے ساتھ لسٹ اسٹوریز اور گووندا نام میرا میں کام کرکے اچھا لگا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کیارا ایڈوانی کے ساتھ ان کی ناصرف آن اسکرین بلکہ آف کیمرہ بھی کیمسٹری بہت میچ کرتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں ہر فلم کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنے ذہن میں سوچتا ہوں کہ یار اگر اس فلم کی ہیروئن کیارا ہوتی تو فلم کرنے کا مزہ آجاتا۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے، فلم کے گانے ’توبہ توبہ‘ میں وکی کی ڈانس پرفارمنس کو پذیرائی ملی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا