دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ پاکستانی حکومت کی دعوت پر 28 جولائی سے 2 اگست تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ پاکستان کی قیادت، کابینہ اراکین، یوتھ رہنماؤں اور سول سوسائٹی نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی۔
سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔
ان کا یہ دورہ پاکستان میں سنہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے 2 سال مکمل ہونے کے موقعے پر کیا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا تھا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔






