پاکستان کا خزانہ بھرنے کوتیار، آئی ایم ایف سات ارب ڈالر اگست میں

0
187

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں متوقع ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہو گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا