گھر پر چھاپہ ،چوہدری شجاعت نے چپ کا روزہ توڑ دیا

0
154

لاہور(روزنامہ طلوع)صدر مسلم لیگ ( ق ) چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے معاملے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں ، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا میں اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ اس رات کو پولیس پرویز الٰہی کے گھر پر گئی تو اسے بتایا گیا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں ہیں، پولیس والے پرویز الٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے ۔

جب پولیس میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تومیرے دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف موجود تھے، پولیس والے جب آگے بڑھنے لگے تو میرے دونوں بیٹوں نے انھیں روکا۔پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا،لیکن میرے دونوں بیٹے زخمی ہو گئے، چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔ 2 گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جب پولیس والوں سے سوال کیا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے تو پولیس نے اس سلسلے میں بتایا کہ الزامات میں یہ لکھا گیا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے علاوہ انٹرنیشنل فرم سے کمیشن کے طور پر اربوں روپے وصول کیے گئے، اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا