بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان20 Tمیچوں کی سیریز کا 6 اکتوبرسے شروع ہوگی

0
225

نئی دہلی: بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا 6 اکتوبر سے آغازہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ نیو مادھوراؤ سندھیا کرکٹ سٹیڈیم گوالیار میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی کی ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 12 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلا جائے گاٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز سوریا کماریادو کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا