آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا، “بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟محسں نقوی

0
182

لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا، “بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟” اس پر وفد خاموش ہو گیا۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا، ہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی طیارے گرائے گئے اور اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس موجود تھے، گرائے جانے والے 6 بھارتی طیاروں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ بھارتی فوج کی ہر حرکت ہماری اطلاعات میں وقت سے پہلے آ جاتی تھی اور ایک بھی بھارتی میزائل ہمارے بیس پر نہیں گرا۔

وزیر داخلہ نے پس پردہ ہیروز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارتی طیارے گرنے کے بارے میں ثبوت ہاتھ میں آنے تک اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کئی چیزیں ہمارے نشانے پر تھیں، جنہیں با آسانی نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔ بھارت میں پہلے جو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، وہ اب اسے ہضم کرلے۔ اجیت دوول اور امیت شاہ اصل میں اس پورے ڈرامے کے پیچھے تھے اور بھارتی حکومت چلا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں ملتا، چین بھی معاملے میں ثالثی نہیں کرے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا سارا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے اور اس جنگ میں آرمی چیف عاصم منیر نے زبردست قیادت دکھائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا