خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور باسط کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور ان کا تعلق دریاب کورونہ میچنئی سے ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔






