ولادیمیر پیوٹن اورڈونلڈ ٹرمپ ملاقات ،کیا کھایا کیا پیا

0
151

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا الاسکا میں ایک ساتھ دوپہر کا کھانا شیڈول تھا، مگر یہ اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اینکرج کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن میں سخت بات چیت کی تھی، جس کے بعد امید تھی کہ وہ ایک ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھیں گے۔

سامنے آنے والے مینو کے مطابق کھانے کی شروعات سبز سلاد اور شیمپین وینیگریٹ سے ہونا تھی۔ مرکزی ڈش میں فائلٹ میگنن اور ہیلیبوٹ اولمپیا شامل تھے، جو مکھن والے آلو اور بھنے ایسپیراگس کے ساتھ پیش کیے جانے تھے۔ اختتام پر کریم برولی بطور مٹھائی رکھی گئی تھی۔

دستاویز میں یہ بھی لکھا تھا کہ یہ ضیافت روسی صدر پیوٹن کے اعزاز میں رکھی جا رہی ہے۔ ہیلیبوٹ اولمپیا الاسکا کی ایک خاص ڈش ہے، جو کریمی چٹنی اور کیرملائزڈ پیاز کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکریٹری اینا کیلی نے ان دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ’لنچ مینو‘ ہے اور اس کو سیکیورٹی خلاف ورزی قرار دینا بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کی رپورٹنگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا