خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گزشتہ دنوں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا۔ مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ہیلی کاپٹر سے لاپتہ ہونے والا بلیک باکس مل گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا۔
۔سرکاری حکام کے مطابق بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجے کہ نہیں یہ بھی تفصیل بلیک باکس سے لی جائے گی ۔پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹرکے ملبے سے سامان چوری کیا تھا۔





