خیبر پختونخوا اور سندھ سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ

0
157

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان اور سندھ کے ضلع بدین سے پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں 6 سالہ بچی میں پولیو وائرس پایا گیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بنوں اور لکی مروت سے 3، 3، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے 2، 2 کیسز جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر اور لوئر کوہستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ادھر سندھ کے ضلع بدین سے بھی ایک کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد رواں سال 21 تک پہنچ گئی ہے۔

این ای او سی کے مطابق پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ والدین اپنے بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں اور ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کرائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا