اسلام آباد میں منکی پاکس کا نیا کیس رپورٹ

0
157

اسلام آباد: ملک میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کا 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے اور 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی، جس کے بعد مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بی ایچ ایس کے عملے نے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کی تصدیق کی، اور علامات کے ظاہر ہونے پر مریض کو ایئرپورٹ سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز  منتقل کیا گیا۔

قومی ادارہ صحت کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہو رہی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا