اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی حالیہ مون سون بارشوں پر بریفنگ

0
138

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں پر میڈیا بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں 670 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دو انجینئر بٹالین خیبر پختونخوا اور دو گلگت میں تعینات ہیں۔ میڈیکل کیمپس میں اب تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جاچکا ہے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر ایڈیشل یونٹس متحرک کیے گئے ہیں۔ گلگت اور خیبر پختونخوا میں 3 میڈیکل یونٹس تعینات ہیں، اور قائم نو میڈیکل یونٹس میں بھی ہزاروں زخمیوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بونیر میں دو بٹالین موجود ہیں جبکہ بونیر اور شانگلہ میں میڈیکل یونٹس فعال ہیں۔ زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے، اور سی ایم ایچ راولپنڈی سے بھی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں نوے سڑکیں تباہ ہوئی ہیں اور متعدد پلوں کی تعمیر کی جا چکی ہے۔ متاثرین تک راشن روڈ اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ فوج کی ہدایت پر ایک دن کا راشن بھی مختص کیا گیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا