بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پانی روکا تو جنگ تصور ہوگا: اسحاق ڈار

0
200

لندن:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اقدام جنگ تصور ہوگا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، برطانوی حکام سے ایران، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لندن میں پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی ون ونڈو سہولت کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہگام واقعے کے حقائق رکھے اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا