لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ شکر ہے سرجری کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔
انگلینڈ میں سرجری کے بعد ارشد ندیم نے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جیولین تھرو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واپسی کے بعد میرا سارا فوکس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے، جو 17 اور 18 ستمبر کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، مگر اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب میں فٹ ہوں۔ میری دعا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کروں۔






