الیکشن کمیشن نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق این اے 96، این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب 5 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع ہوں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 3 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔
شیڈول میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12 ستمبر تک نمٹائی جائیں گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور جنید افضل ساہی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے باعث یہ نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔






