اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کے اضافے کے بعد 19 ارب 57 کروڑ ڈالرز ہو گئے، جو دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے اضافے کے ساتھ سوا 14 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 5 ارب 31 کروڑ ڈالرز ہو گئے۔






