بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم کل داخل ہوگا

0
264

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم کل 22 اگست کو داخل ہوگا۔ 23 اگست سے 26 اگست کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل اور ہرنائی میں بارش کا امکان ہے، جبکہ لورالائی، دکی، سبی، ژوب، شیرانی اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔ سوراب، آواران، قلات، کچھی، لسبیلہ، حب اور کیچ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا